Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

ایک شرعِی مسئلے کی وَضَاحت

پچھلی سے پچھلی جمعرات اعلیٰ حضرت اور نیکی کی دعوت کے عُنْوان پر بیان تھا ، اس میں یہ مسئلہ بیان ہوا ؛  لوہے کی انگوٹھی پر چاندی کا پانی چڑھا دیا کہ لوہا بالکل نہ دکھائی دیتا ہو ،  اس انگوٹھی کے پہننے کی (مرد و عورت کسی کو) ممانعت نہیں۔

یہ مسئلہ اَصْل میں یُوں ہے: لوہے کی انگوٹھی پر چاندی کا خول چڑھا دیا۔ یعنی چاندی کے پانی کی جگہ چاندی کا خول ہے۔ مطلب یہ ہو گا کہ لوہے کی انگوٹھی پر اگر ( چاندی کا پانی نہیں بلکہ ) چاندی کا خول چڑھا دیا جائے کہ لوہا بالکل نہ دِکھائی دیتا ہو ،  اس انگوٹھی کو پہننے کی ( مرد و عورت دونوں کو ) اجازت ہے۔ البتہ مرد کے لئے وَزْن کی قید اب بھی رہے گی کہ وہ ساڑھے چار ماشے سے کم وزن کی ہی انگوٹھی پہن سکتا ہے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )   یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ