Book Name:Muye Mubarak Kay Waqiyat

صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی پُوری پیروی کرنے اور خواہشاتِ نفس کو مٹانے کا نام ہے۔ ( 2 ) : مزید فرماتے ہیں : صِرْف سَر پر بال رکھنا اور گردن کےبال مونڈا دینا مکروہ ہے۔ ( 3 ) : آج کل سر پر گُپَّھا رکھنے کا رواج ( Trend )  بہت زیادہ ہو گیا ہے کہ سب طرف سے بال نہایت چھوٹے چھوٹے اور بیچ میں بڑے بال ہوتے ہیں ، یہ  غیر مسلموں کی نقل اور ناجائز ہے۔ ( [1] )     

اللہ پاک ہمیں سُنّت کی محبّت نصیب فرمائے۔ کاش ! ہم سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی سُنتوں پر عَمَل کرنے والے بن جائیں ، ہمارے بال ، لباس ، چلنا پھرنا ، اٹھنا بیٹھنا سب سُنّت کے مطابق ہو جائے۔

مِری عادتیں ہوں بہتر بنوں سُنَّتوں کا پیکر مجھے مُتَّقی بنانا مَدنی مدینے والے

ملے سنّتوں کا جذبہ مِرے بھائی چھوڑیں مولیٰ سبھی دَاڑھیاں مُنڈانا مَدنی مدینے والے

سراورداڑھی میں تیل ڈالتے

ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   اپنے سر مبارک اور داڑھی مبارک میں تیل ڈالتے ، کنگھا فرماتے ، بیچ سر میں مانگ نکالا کرتے تھے۔ حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں : اللہ پاک کے محبوب ، دانائے غُیُوب  ( غیب کی خبریں جاننے والے )  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   سرِ اقدس میں اکثر تیل لگاتے اور داڑھی مبارک  میں کنگھی کرتے تھے اور اکثر سر مبارک پر کپڑا رکھتے ، یہاں تک کہ وہ کپڑا تیل سے تَر رہتا تھا۔  ( [2] )    

شانہ ہے پنجۂ قدرت ترے بالوں کے لئے

کیسے ہاتھوں نے شہا ! تیرے سنوارے گیسو


 

 



[1]... بہارِشریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 587 ، حصہ : 16  ملتقطاً ۔

[2]... شمائل  ِمحمدیہ ، صفحہ : 23 ، حدیث : 33۔