Book Name:10 Muharram ul Haram Ki Barkat
ہے۔حالانکہ ہمارا دِین ( Religion ) یہ چاہتا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی دل جوئیاں کریں ، کیونکہ دل جوئی کے بڑے فائدے ہیں : * دل جوئی سے تعلقات مضبوط ہوتے ہیں * دل جوئی سے ناراضیاں ختم ہوتی ہیں * دل جوئی سے محبتوں میں اضافہ ہوتا ہے * دل جوئی بیگانوں کو بھی اپنا بنا دیتی ہے * دل جوئی نیکی کے کاموں میں معاونت کرتی ہے * دل جوئی جنت کی طرف لے جاتی ہے * دل جوئی جہنم سے بچاتی ہے * دل جوئی سے دنیا بھی بہتر ہوتی ہے * دل جوئی سے قبر بھی روشن ہو سکتی ہے * دل جوئی آخرت میں بھی کامیابیاں دلا سکتی ہے ، اَلْغَرَض!دل جوئی میں فائدے ہی فائدے ہیں۔لہٰذا جائز طریقے سے مسلمان مرد کا مسلمان مردوں ، اپنی محرمات اور بچوں کی امی کی ، اسی طرح مسلمان عورتوں کا مسلمان عورتوں ، اپنے محارم اور بچوں کے ابو کی دل جوئی کرنا بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے۔ایسا کرنے سے جہاں آخرت اچھی ہو گی ، وہیں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مدد ملے گی۔آیئے!دل جوئی کرنے کے فضائل پر مشتمل 3 فرامینِ مُصطفٰےسنتے ہیں ، چنانچہ
1معجم کبیر کی حدیثِ مبارکہ میں ہے کہ اللہ پاک کے نزدیک فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے افضل عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے۔ ( [1] ) 2پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا : بے شک مغفرت کو واجب کر دینے والی چیزوں میں سے تیرا اپنے مسلمان بھائی کا دل خوش کرنا بھی ہے۔ ( [2] ) 3فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم : جو شخص کسی مسلمان کا دل خوش کرتا ہے تو اللہ پاک اُس