10 Muharram ul Haram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram ul Haram Ki Barkat

  صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                           صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

یومِ عاشورا اور ہم

پیارے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ یومِ عاشورا نہ صرف خود بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی ان اعمال کو بجا لانے اور اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے والے نیک اعمال کی ترغیب دلائیں ،  یاد رکھئے!جس طرح یومِ عاشورا کو نیک کام کرنے کا ثواب زیادہ ہے ، اسی طرح  گناہ کرنے کا عذاب بھی زیادہ  ہے ، مگر افسوس !فی زمانہ علمِ دین سے دُوری اور جہالت کی وجہ سے اس دن کو بھی  ہم عام دنوں کی طرح  غفلت اور فضولیات کے ساتھ ساتھ گناہوں میں گزارتے ہیں ،  نہ  نیک اعمال کی کوئی فکر ہوتی ہے نہ اس دن کی تعظیم کی ، بلکہ ہر طرف  بے پردگی کے نظارے ہوتے ہیں ،  کہیں گلیوں بازاروں میں تو کہیں قبرستان میں بے پردہ عورتیں گُھوم رہی ہوتی ہیں اور ایک تعداد ہے جو بدنگاہی کے گناہ میں بھی جا پڑتی ہو گی ، اسی طرح 10 محرم الحرام کو بعض گھروں  میں طرح طرح کی خرافات اور فضول رسم و رواج میں قیمتی وقت ضائع کیا جاتا ہے ،  آئیے!محرم الحرام اور بالخصوص یومِ عاشورا میں کی جانے والی خرافات (  بُرائیوں )  اور فضول رسموں  کے متعلق سنتے ہیں ، چنانچہ

گھر میں کھانا  نہ   بنانا

10 محرم الحرام کو بعض عورتیں    گھر میں  روٹی نہیں  بناتیں اور نہ  ہی  گھر کی صفائی ستھرائی  کرتی ہیں  اور نہ ہی جھاڑو دیتی ہیں اور بعض تو ایسی  ہیں کہ  پورےدس دن  گھر میں آگ نہیں  جلاتیں اور آگ جلانے کو ناجائز و حرام سمجھتی ہیں ، 10 دن گزر جانے کے بعد کھانا بناتی ہیں۔

یاد رکھئے!ہمارے دینِ اسلام میں ان باطل رسومات کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ اسلام