Book Name:10 Muharram ul Haram Ki Barkat
تو اس نے جواب دیا : اللہ پاک نے مجھ پر اپنی رحمت کا بادل برسایا اور انعامات و نوازشات میں ذرہ بھر بخل نہ کیا۔اے میرے والدِ محترم!میں نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں اس رات کا وسیلہ پیش کیا تو اس نے میری تکلیف دور فرما دی اور میرے جسم کو صحیح فرما دیا۔ ( [1] )
تری رَحمتوں پہ میں قربان یا ربّ مِرے بال بچّے مِری جان یا ربّ
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ واقعہ سے ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ عاشورا کی رات دعائیں قبو ل ( Accept ) ہوتی ہیں ، دوسرا یہ بھی معلوم ہوا کہ ہمارے بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِم شبِ عاشورا کو عبادت و ریاضت میں گزارتے تھے ، وہ نیک لوگ دوسروں کو بھی جمع کر کے اللہ پاک کا ذکر کرتے ، تلاوتِ قرآن کرتے ، یتیموں اور بیواؤں کی حاجت روائی کرتے ، غریب و مسکین لوگوں کی دیکھ بھال کرتے تھے اور اس رات کا بے حد ادب و احترام کرتے تھے اور اپنے رزقِ حلال سے نذر و نیاز کرتے تھے ، لہٰذاہمیں بھی اس رات کو عبادت میں اور دن کو روزے کی حالت میں گزارناچا ہئے کیونکہ عاشورا کے دن کی ایک فضیلت یہ بھی ہےکہ اس دن روزہ رکھنے کی بڑی برکتیں ہیں ، خود ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِس دن روزہ رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے ، آئیے!عاشورا کے دن روزہ رکھنے کے فضائل پر 3 فرامینِ مُصطفٰےسنتے ہیں :
1جامع صغیر کی حدیثِ مبارکہ میں ہے : عاشورا کا روزہ رکھو اس دن انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام