10 Muharram ul Haram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram ul Haram Ki Barkat

کرنے اور راہِ خُدا میں خرچ کرنے کے فضائل کے ساتھ ساتھ اس ماہ ِمقدّس  میں بزرگوں کی عبادات کرنے کے واقعات بھی سُنیں  گے۔

آئیے!سب سے پہلےمُحَرّمُ الْحَرَام کی شان و عظمت اور اس کی فضیلت کے بارے میں ایک واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

خیراتِ عاشورا کی برکات

 یوم ِعاشورا  ( 10مُحَرّمُ الْحَرَام )  کو ملکِرَےمیں کسی قاضی   کے پاس ایک سائل یعنی مانگنے والا آ کر عرض گزار ہوا کہ میں ایک  غریب و عِیال دار آدمی ہوں ،  آپ کو یومِ عاشورا  کا واسطہ! میرے لئے  10کلو روٹیاں ، 5 کلو گوشت اور 2درہم (چاندی کی اشرفیوں )  کا انتظام فرما دیجئے۔قاضی نے ظہر کے بعد آنے کا کہا۔ جب فقیر وقتِ مقرر پر آیا تو عصر میں بُلایا۔ وہ عصر کے بعد پہنچا پھر بھی کچھ نہ دیا ، خالی ہاتھ ہی ٹَرخا دیا۔فقیر کا دل ٹوٹ گیا۔ وہ رنجیدہ رنجیدہ ایک غير مسلم کے پاس پہنچا اور اس سے کہا : آج کے مقدس دن کے صدقے مجھے کچھ دے دو۔اس نے پوچھا :  آج کون سا دن ہے ؟  تو فقیر نے عاشورا  کے کچھ فضائل بیان کئے۔جسے سُن کر اُس غير مسلم نے کہا : آپ نے بہت ہی عظمت والے دن کا واسطہ دیا ہے ، اپنی ضَرورت بیان کیجئے۔ سائل نے اس سے بھی وُہی ضَرورت بیان کر دی۔ اُس آدمی نے گندم کی  10 بوریاں ، 100 کلو گوشت اور 20 دِرہم ( چاندی کی اشرفیاں )  پیش کرتے ہوئے کہا : یہ آپ کے اَہل و اولاد کے لئے زندگی بھر ہر ماہ اس دن کی فضیلت کے صدقے مقرر ہے۔رات کو قاضی صاحب نے خواب دیکھا کہ کوئی کہہ رہا ہے : نظر اُٹھا کر دیکھ! جب نظر اُٹھائی تو 2 عالیشان محل نظر آئے ، ایک چاندی اور سونے کی اینٹوں کا اور دوسرا سُرخ یاقوت کا تھا۔قاضی نے پوچھا :  یہ دونوں محل کس کے