Share this link via
Personality Websites!
کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میرا باغ ان کی طرف سے صَدَقہ ہے ۔ ( [1] )
حضرتِ علامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی شافِعی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نقل فرماتے ہیں کہ صحابَۂ کرام عَلَیْھِمُ الرِّضْوَان 7 روز تک مُردوں کی طرف سے کھانا کھلایا کرتے تھے۔ ( [2] )
اللہ پاک ہمیں بھی ایصال ثواب کرنے کی توفیق عطا فرمائے اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [3] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : 1فرمایا : جو میرے اَہل بیت میں سے کسی کے ساتھ اچّھا سُلوک کرےگا ، میں روزِ قِیامت اِس کا صِلہ ( بَدلَہ ) اُسےعطا فرماؤں گا ( [4] )
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami