Book Name:10 Muharram ul Haram Ki Barkat
روزہ رکھتے تھے۔ ( [1] ) 2 پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا : یومِ عاشورا کا روزہ رکھو اور اِس میں یہودیوں کی مخالَفَت کرو ، اس سے پہلے یا بعد میں بھی ایک دن کا روزہ رکھو۔ ( [2] ) یاد رکھئے!جب بھی عاشورے کا روزہ رکھیں تو ساتھ ہی نویں یا گیارہویں مُحَرمُ الحرام کا روزہ بھی رکھ لینا بہتر ہے اگر کسی نے صرف 10 محرم الحرام کا روزہ رکھا تب بھی جائز ہے۔3مسلم شریف کی حدیثِ مبارکہ میں ہے : مجھے اللہ پاک پر گمان ہے کہ عاشورا کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دے گا۔ ( [3] )
تیرے کرم سے اے کریم! کون سی شے ملی نہیں جھولی ہماری تنگ ہے ، تیرے یہاں کمی نہیں
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہم یومِ عاشورا یعنی 10 محرم الحرام کے فضائل و برکات سُن رہے تھے ، یومِ عاشورا کے فضائل میں سے ایک بات یہ بھی ہے کہ اِس دن اللہ پاک نے 10 انبیائے کرام کو مختلف اعزازات و اکرامات سےنوازا تھا۔وہ اعزازات کیاتھے ، آئیے!سنتے ہیں ، چنانچہ
1اسی دن حضرتِ سیدنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی مدد فرمائی گئی اور فرعون اور اس کے پیروکار ہلاک ہوئے2اسی دن حضرتِ سیدنا نوح عَلَیْہِ السَّلَام کی کشتی ( Ship ) جُودی پہاڑپر ٹھہری3اسی دن حضرتِ سیدنا یونس عَلَیْہِ السَّلَام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی4اسی دن حضرتِ سیدنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی توبہ قبول ہوئی5اسی دن حضرتِ سیدنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام