Book Name:10 Muharram ul Haram Ki Barkat
کنویں سے نکالے گئے6اسی دن حضرتِ سیدنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی ولادت ہوئی اور اسی دن آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو آسمان پر اُٹھایا گیا7اسی دن حضرتِ سیدنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کی توبہ قبول ہوئی 8اسی دن حضرتِ سیدنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی ولادت ہوئی9اسی دن حضرتِ سیدنا یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کی بینائی کا ضُعف دُور ہوا10اسی دن حضرتِ سیدنا اِدریس عَلَیْہِ السَّلَام کو آسمان پر اُٹھایا گیا11اسی دن اللہ پاک نے حضرتِ سیدنا ایوب عَلَیْہِ السَّلَام کی آزمائش دُور فرمائی12اسی دن حضرتِ سیدنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کو بادشاہت عطا ہوئی۔ ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً عقل مندی کا تقاضا یہی ہےکہ جو چیز جتنی معزز ہو ، اُسے اتنی ہی اہمیت دی جائے ، ابھی ہم نےیومِ عاشورا میں ہونے والے اعزازات اور اہم واقعات کو سُنا ، اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دن بہت اہمیت کاحامل ہے ، لہٰذا ہمیں بھی اسےاتنی ہی اہمیت دینی چاہئے ، اسےغفلت میں نہیں گزارنا چاہئے ، اسے لا یعنی کاموں میں نہیں کھپانا چاہئے ، بلکہ اس دن خوب خوب نیک اعمال کرنے چاہئیں ، اس دن زیادہ سےزیادہ نیکیاں کرنی چاہئیں ، یومِ عاشورا کو کون سے نیک اعمال بجا لانے چاہئیں ، آئیے! سنتےہیں ، چنانچہ
حضرتِ علامہ عبدالرحمٰن ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : 10 محرّ م بہت عظمت والا دن ہے ، لہٰذا مناسب ہے کہ جس قدر ممکن ہو اچھے کام کیے جائیں ۔بھلائیوں کے اس موسم کو غنیمت جانو اور غفلت سے بچو۔ ( [2] ) 1یومِ عاشورا کا روزہ رکھئے اور اس کےساتھ نویں یا