ALLAH Pak Ki Raza Sab Say Bari Naimat Hai

Book Name:ALLAH Pak Ki Raza Sab Say Bari Naimat Hai

اس پر لازِم ہے کہ وہ اپنے دِل کا علاج کرے اور اس عِلاج کا طریقہ کیا ہے؟ ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ایک طریقہ ہمیں یہ اِرشاد  فرمایاہے کہ بندہ اللہ پاک کے رَبّ ہونے پر ، اسلام کے دِین ہونے پر اور مُحَمَّد صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے نبی ہونے پر سچّے دِل سے راضی ہو جائے ، اس کی برکت سے گُنَاہوں کی سیاہی دُور ہو گی ، دِل صاف ہو جائے گا اور اسے ایمان کی نورانیت نصیب ہو گی ۔ ( [1] )

شیخِ مُحَقِّقْ ، شیخ عبد الحق محدِّث دہلوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو بندہ ان تین باتوں ( یعنی اللہ پاک کے رَبّ ہونے ، اسلام کے دِین ہونے اور مُحَمَّد صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے نبی ہونے ) پر تہِ دِل سے راضِی نہیں ہوتا ، وہ ایمان کا ذائقہ نہیں چکھ پاتا ، اس کے پاس بظاہِر ایمان تو ہے مگر اِیْمان کی رُوح اسے حاصِل نہیں ہوتی۔ ( [2] )  

ہر دم ابلیس پیچھے لگا ہے                   حفظِ ایمان کی التِجا ہے

ہو کرم  اَمنِ روزِ جزا کی                      میرے مولیٰ تو خیرات دیدے ( [3] )

رِضَا کے تین درجات کی وضاحت

اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک میرا رَبّ ہے اس پر راضِی ہو جانے کا کیا معنیٰ ہے؟ اس تعلق سے عُلمائے کرام نے رِضَاکے تین درجات ( Levels ) بیان فرمائے ہیں :

رِضَا کا پہلا درجہ

علَّامہ قُرطبی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ میرا رَبّ ہے اس پر راضِی ہو جانے کا ایک


 

 



[1]...لمعات التنقيح فی شرح مشكاة المصابيح ، كتاب الايمان ، جلد : 1 ، صفحہ : 78-79 ، تحت الحدیث : 9خلاصۃً۔

[2]...لمعات التنقيح فی شرح مشكاة المصابيح ، كتاب الايمان ، جلد : 1 ، صفحہ : 78 ، تحت الحدیث : 9۔

[3]... وسائل بخشش ، صفحہ : 124-125۔