Book Name:ALLAH Pak Ki Raza Sab Say Bari Naimat Hai
یا کوئی بیمار ہو گیا ، اب اس کے دِل میں وَسْوَسے آتے ہیں تو اسے چاہئے کہ غربت یا بیماری کا شکوہ نہ کرے بلکہ اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کرے : یا اللہ پاک ! مجھ سے غُرْبت دُور فرما دے ، یا اللہ پاک ! مجھے اس مرض سے شِفَا عطا فرما دے۔ یُوں اپنے دِل کو شکوہ شکایت کی بجائے ، دُعا میں مشغول رکھے۔ اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِل ہلکا ہو جائے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو رَبِّ کریم کی رِضَا میں راضِی رہنے کی توفیق بھی مِل ہی جائے گی۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک کام : فجر کے لئے جگانا
پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے ، نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصّہ لیجئے ! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے : فجر کے لئے جگانا ۔یاد رہے ! نمازِ فجر کے لئے لوگوں کو جگانا آخری نبی ، نبئ اُمِّی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت ہے۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول سرکارِ عالی وقار مدینے کے تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت پرعمل کے جذبے کے تحت صبح فجر کی نماز سے پہلے گلی گلی جا کر بلند آواز سے درود وسلام پڑھتے اور لوگوں کو بستر چھوڑ کر نمازِ فجر کے لئے چل پڑنے کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ بھی اس دینی کام میں حِصَّہ لیجئے ، صبح جلدی اُٹھئے ، اللہ پاک نصیب کرے تو نمازِ تہجد ادا کیجئے ، ذِکْر ودرود کیجئے ، اذانِ فجر کے بعد مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگائیے ، اس عَمَل کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَریم ! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا ۔