ALLAH Pak Ki Raza Sab Say Bari Naimat Hai

Book Name:ALLAH Pak Ki Raza Sab Say Bari Naimat Hai

اسی طرح دُنیا میں اللہ پاک نے ہر ایک کو کمال ہی عطا فرمایا ، جو امیر ہے ، اُسے بھی 100 فیصد مِلا اور جو غریب ہے ، اسے بھی 100 فیصد ہی مِلا ، البتہ ہر ایک کی قابلیت جُدا ہے ، ہر ایک کی طاقت جُدا ہے ، اگر غریب کو 150 فیصد دے کر اُسے امیر کر دیا جاتا یا امیر کو 50 فیصد دے کر غریب کر دیا جاتا تو دونوں اپنا توازُن کھو بیٹھتے ، دونوں اَن بیلنس ہو جاتے مگر قربان جائیے ! اللہ رَبُّ العالمین ہے ، اُس نے ہر ایک کو 100 فیصد ہی عطا فرمایا اور جس کو جو کچھ عطا فرمایا ، اس کے حق میں وہی کمال ہے۔ 

حدیثِ قدسی میں ہے ، اللہ پاک فرماتا ہے : میرے کچھ بندے وہ ہیں جن کے حق میں غُربت ہی بہتر ہے ، اگر میں اُن کو امیر بنا دیتا تو اُن کا حال بگڑ جاتا اور بعض بندے وہ ہیں ، جن کے حق میں امیر ہونا ہی بہتر ہے ، اگر میں اُنہیں غریب بناتا تو اُن کا حال بگڑ جاتا۔ ( [1] )

خُدا ! تجھ سے تیری وِلا  مانگتا ہوں            میں عشقِ شہِ اَنْبِیا مانگتا ہوں

اِلہٰی ! نہیں مانگتا مال و دولت              فَقَط تجھ سے  تیری رِضا مانگتا ہوں ( [2] )

اس کا تو اندھا ہونا ہی بہتر ہے

اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ایک مرتبہ نہر کے قریب سے گزر رہے تھے ، آپ نے دیکھا کہ بچے نہر میں نہا رہے ہیں ان کے ساتھ ایک نابینا ( Blind ) بچہ بھی تھا ، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو اس کے حال پر رَحْم آیا ، آپ نے اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کی : یااللہ پاک ! اس کو بھی آنکھیں عطا فرما۔ اللہ پاک نے آپ کی دُعا قبول فرمائی اور اس بچے کو آنکھیں عطا فرما دیں ، جب اس نے آنکھیں کھولیں اور بچو ں کو دیکھا تو ایک بچے کو پکڑ


 

 



[1]...مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الدعوات ، جلد : 5 ، صفحہ : 314 ، تحت الحدیث : 2459۔

[2]...وسائلِ فردوس ، صفحہ : 1۔