ALLAH Pak Ki Raza Sab Say Bari Naimat Hai

Book Name:ALLAH Pak Ki Raza Sab Say Bari Naimat Hai

کلمہ پاک کا وِرْد کرنے لگے

پنجاب ، ضلع اوکاڑہ کے شہر دیپالپور کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میرے چچا محمد رفیق عطاری دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ اور شیخ طریقت ، امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  کے مُرید تھے ، لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا ان کا معمول تھا ،  صبح جلدی اُٹھ کر دُور دُور تک جاتے اور مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگایا کرتے تھے ، اس عادَت کی بنا پر سارے دیپالپور میں مشہور تھے ، ایک مرتبہ فیصل آباد سے واپس گھر آرہے تھے ، نمازِ عشاء کا وقت ہوا تو گاڑی روک کر نماز ادا کی اور دوبارہ سفر پر روانہ ہوئے ، گاڑی اپنی رفتار سے جا رہی تھی ، اچانک محمد رفیق عطاری نے بلند آواز سے کلمہ پڑھا اور فرمایا : سب کلمہ پڑھو ، سبھی نے کلمہ پڑھا ، تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ اچانک گاڑی کو زور دار جھٹکا لگا اور گاڑی کھائی میں جا گری ، سب لوگ معمولی زخمی ہوئے مگر محمد رفیق عطاری کو شدید زخم آئے ،  سخت تکلیف کے باوُجود ان کی زبان پر کلمہ شریف جاری تھا اور ماشَآءَ اللہ ! قسمت دیکھئے ! کلمہ پڑھتے پڑھتے ہی دُنیا سے رخصت ہو گئے۔

فضل وکرم جس پر بھی ہوا ، لب پر مرتے دَم کلمہ         جاری ہوا ، جنت میں گیا ، لَااِلٰہَ اِلَّااللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اوقاتِ نماز ( Prayer Times ) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز ( Prayer Times ) جاری کی ہے*اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمتِ قبلہ معلوم کئے جا سکتے ہیں