Tabaruukat Ki Barkaat

Book Name:Tabaruukat Ki Barkaat

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1])  اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  *  با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ  پاک کے محبوب بندوں سے نسبت رکھنے والی چیز کو عُرْف میں تَبَرُّک کہتے ہیں۔ الحمد للہ! صحابۂ کرام  علیہم الرِّضْوَان  سے لے کر اب تک اسلامی معاشرے کا معمول ہے کہ مسلمان تَبَرُّکات کا ادب کرتے اور ان سے برکتیں حاصِل کرتے ہیں۔ اَوْلِیائے کرام کا لباس مُبَارَک ہو ، ان کے لباس کا دھاگا ہو ، عمامہ شریف ،  ان کے بال مبارک ، ان کے استعمالی برتن وغیرہ مِل جائے تو ہم ایسی چیزوں کو چومتے ، آنکھوں پر لگاتے ، سَر پر رکھتے ، ہاتھ لگا کر اپنے جسم پر پھیرتے ، ان کے وسیلے سے اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعائیں کرتے ہیں۔ * تَبَرُّکات کی کیا حیثیت ہے؟ * کیا قرآنِ کریم میں بھی تَبَرُّکات کا ذِکْر ہے؟ * ہدایت بن کر آنے والے نبی ، مکی مدنی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے تَبَرُّکات کے متعلق کیا تعلیم دی؟ * ان تَبَرُّکات سے کیا کیا برکتیں حاصِل ہوتی ہیں ، اس تعلق سے چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔