Tabaruukat Ki Barkaat

Book Name:Tabaruukat Ki Barkaat

کرنے کا ذریعہ ہے۔ الحمد للہ! دورِ حاضِر میں “ تبرکاتِ  اولیا “ کا فیضان مزید عام کرنے ، لوگوں کے دِلوں میں تبرکات کی محبت بڑھانے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس ماحول میں “ تبرکاتِ اولیاء “ کا ادب واحترام کرنے ، ان سے برکتیں لینے کی ترغیب تو دی ہی جاتی ہے ، ساتھ ہی ساتھ “ کردارِ اولیا “ سے برکتیں لینےاور اولیائے کرام کی ادائیں اپنانے کی بھی خوب تربیت کی جاتی ہے۔ مثلاً دین کی تبلیغ کے لئے گھر بار چھوڑنا ، راہِ دین میں قربانیاں دینا اولیائے کرام کا محبوب عمل ہے ، اس “ ادائے اولیا “ کی برکت لینے ، سنتیں عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہزاروں عاشقانِ رسول مدنی قافلوں میں سفر کرتے رہتے ہیں۔ گلیوں میں ، بازاروں میں ، گھر جا کر ، ایک ایک سے مِل کر نیکی کی دعوت دینا ، سُنت پر عمل کی ترغیب دلانا ، اصلاحِ نفس کا ذِہن بنانا اولیائے کرام کا طریقہ رہا ہے ، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے بھی انفرادی کوشش کی برکتیں لوٹتے ، گھر گھر ، دُکان دُکان جا کر علاقائی دورہ کرتے اور ادائے اولیاء ادا کرتے ہیں۔

نیک عمل نمبر 48 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول ہماری دینی و اخلاقی ہر طرح سے تربیت کرتا ہے ، بانیٔ دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت امیر اہلسنّت  دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ    نے ہمیں نیک بننے کا بہترین نسخہ بنام “ 72 نیک اعمال “ بصورت سوال جواب عطا فرمایا ہے ، نیکیوں کا عادی بننے اور گناہوں سے بچنے کے لئے 72 نیک اعمال پر عمل کرنا نہایت کارآمد ہے آپ بھی روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر (Fill) کرنے کا