Book Name:Tabaruukat Ki Barkaat
معمول بنالیجئے۔ اس رسالے میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 48 یہ ہے کہ “ کیا آج آپ نے اپنے والدین اور پیر و مرشد کےلئے دعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ ایصالِ ثواب کیا؟
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کررہی ہے ، ان شعبہ جات میں ایک ’’شعبہ خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔ اس شعبے کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں ، نیز ان کی آبادکاری یعنی وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء کی تقرری اور ان کے مشاہروں (Salary) کی ترکیب بھی اسی شعبے کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مساجد سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے ، آپ کا یہ درد ہے کہ مساجد کو آباد کیا جائے ، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے “ دعوتِ اسلامی “ کو مسجد بھرو تحریک قرار دیا ہے۔ آپ وقتاً فوقتاً ہفتہ وار اجتماعات ومدنی مذاکروں میں مساجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔ کاش ہم بھی امیر اہلسنت کی پیاری سوچ کے مطابق مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے والے بن جائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! نیک اولاد اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے۔ یقینا وہی اولاد اُخروی طور پر والدین کے لئے نفع بخش ثابت ہوگی جو نیک ہو اور یہ حقیقت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اولاد کو نیک یا بد بنانے میں والدین کی تربیت کا بڑا دخل ہوتا ہے مگر فی