Book Name:Tabaruukat Ki Barkaat
زمانہ دیکھا جا رہا ہے کہ والدین اولاد کی تربیت کے معاملے میں بہت زیادہ غفلت برتتے ہیں۔
الحمد للہ شیخِ طریقت امیر اہلسنت مدنی مذاکروں میں اولاد کی تربیت کے متعلق بھی مدنی پھول عطا فرماتے رہتے ہیں چنانچہ کچھ مدنی پھول سنتے ہیں :
* اولاد کو نافرمان اور باغی بنانے میں بسا اوقات خود والدین کا اپنا بھی کردار ہوتا ہے ، اس لئے کہ والدین کی اکثریت خود تربیت یافتہ نہیں ہوتی ، یہی وجہ ہے کہ وہ اولاد کی بھی صحیح معنوں میں تربیت نہیں کرپاتی۔ * بچپن ہی سے اولاد کی تربیت پر بھرپور توجہ دینی چاہیے مثلا جب شیر خوارگی (دودھ پلانے) کی عمر میں بچے کو بہلائیں تو اس کے سامنے “ اللہ اللہ “ کا ذکر کریں تاکہ جب زبان کھلے پہلا لفظ “ اللہ “ نکلے۔ * بچوں پر بات بات پر چلّاتے رہنا حماقت ہے کہ اس طرح بچے مزید “ آزاد “ ہوجاتے ہیں لہٰذا بار بار ڈانٹنے کے بجائے زیادہ تر پیار سے کام لیا جائے۔ * سب کے سامنے بچوں کو رُسوا کرتے رہنے سے رفتہ رفتہ اُن کا ننّھا سا دل “ باغی “ ہوجاتا ہے۔
( اعلان )
اولاد کی تربیت کےحوالے سے بقیہ آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد