Book Name:Tabaruukat Ki Barkaat
وسیلے سے دُعائیں کی گئی ہیں ، اس شجرہ شریف کی برکت کی ایک حکایت سنیئے اور ایمان تازہ کیجئے۔ اگست 2004ء میں پاکستان کے مشہور شہر حیدر آباد کی ایک عطاریہ اسلامی بہن کا انتقال ہوا۔ انہیں غسل دینے والی اسلامی بہن نے ان کی رشتہ دار خواتین کو شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ دیا اور کہا : یہ ان کی قبر میں رکھوا دیجئے۔ گھر کے مرد افراد کے ذریعہ شجرہ شریف ان کی قبر میں رکھوا دیا گیا۔ کچھ عرصہ بعد مرحومہ اپنی ایک رشتہ دار اسلامی بہن کو خواب میں شاندار بچھونے پر بیٹھی ہوئی نظر آئیں ، وہ بڑی خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ مرحومہ نے مسکرا کر کہا : یہ شجرہ شریف لے لو اور ان اسلامی بہن کو شکریہ کے ساتھ واپس کر دینا۔ یہ ان کی امانت ہے۔ الحمد للہ! اس شجرہ عطاریہ کی برکت سے مجھے قبرمیں بہت سکون ملا۔ ([1])
اولیائے کرام کے اَفْعَال بھی بابرکت ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! اولیائے کرام کی اداؤں کو اَدا کرنا بھی تبرک کی ایک صُورت ہے۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو دِل کو پاک کر کے فرشتہ صِفت بننا چاہتا ہے وہ دو۲ کام کرے (1) : پاک صاف رہنے کا اہتمام کرے (2) : اور پُرانی مسجدیں جہاں اولیائے کرام نے نماز پڑھی ہو ، وہاں نماز ادا کیا کرے۔ ([2])
اسی طرح جو کام کسی اللہ والے نے شروع کیا ہو ، وہ کام کرنا مثلاً گیارہویں شریف کی محفل سجانا ، قصیدہ بُردَہ شریف پڑھنا ، دُرُودِ تاج کا وظیفہ کرنا وغیرہ بھی برکت حاصِل