Book Name:Jazbati Pun ky Nuqsanat

داخلے کی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہو سکتا ہے کسی مجبوری کی وجہ سے گھر والوں نے اجازت نہ دی ہو(8) : جب آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو سنّت یہ ہے کہ پوچھے کون ہے؟ باہَر والے کو چاہئے کہ اپنا نام بتائے ، نام بتانے کی بجائے اس موقع پر مدینہ! ، میں ہوں! ، دروازہ کھولو! ، وغیرہ کہنا سنّت نہیں(9) : جواب میں نام بتانے کے بعد دروازے سے ہٹ کر کھڑے ہوں تاکہ دروازہ کھلتے ہی گھر کے اندر نظر نہ پڑے(10) : کسی کے گھر جھانکنا ممنوع ہے۔ بعض لوگوں کے مکان کے سامنے نیچے کی طرف دوسروں کے مکانات ہوتے ہیں لہٰذا بالکَنی سے جھانکتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ دوسروں کے گھروں میں نظر نہ پڑے (11) : کسی کے گھر جائیں تو اس کے انتظامات پر تنقید نہ کریں اس سے گھر والوں کی دل آزاری ہو سکتی ہے(12) : واپسی پر اہلِ خانہ کے حق میں دُعا بھی کریں اور شکریہ بھی ادا کریں اور سلام بھی اور ہو سکے تو کوئی رسالہ وغیرہ بھی تحفۃً پیش کریں۔ ([1])

سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

لوٹنے رحمتیں قافلے میں چلو   سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو         ختم ہوں شامتیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔  


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 11-13۔