Book Name:Walidain-e-Mustafa

حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دادا  حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ کا یہ خواب سچ ثابِت ہوا ، کچھ عرصہ بعد آپ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نے حضرت فاطمہ بنت عَمْرو مَخْزومِیَہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا سے نکاح فرمایا ، ان سے والدِ مصطفےٰ حضرت عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی ولادتِ باسعادت ہوئی ، پھر ان کے ہاں مالکِ دوجہاں ، نورِ خدا ، احمدِمجتبیٰ ، محمدِمصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائے۔

خدا نے بھیج کے نورِ نبی کو آپ کے گھر        بتا دیا ہمیں راشد ہیں پیارے عبداللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! میرے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نور چونکہ والدِ مصطفےٰ حضرتِ عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی پیشانی میں تھا ، اس لیے جب ان کی پیدائش ہوئی تو ان کا چہر ہ نور سے جگمگا رہاتھا جیسا کہ

حضرتِ عباس بن عَبْدُ  الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ فرماتے ہیں : جب حضرتِ عبداللہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ کی ولادت ہوئی ، اُن کا چہرہ نور سے ایسے جگمگا رہا تھا جیسے سورج چمکتا ہے ، والدِ محترم حضرت  عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہنے دیکھ کر فرمایا : اس بچے کی نِرالی شان ہے۔ ([1])

حضرت عباس رَضِی َاللہ عَنْہُ کا  ایمان افروز خواب

حضرت عباسرَضِیَ اللہ عَنْہُ مزید بیان فرماتے ہیں : میں نے خواب دیکھا کہ حضرتعبد اللہکے جسم سے سفید پرندہ نکلا اور پرواز کر کے مشرق سے مغرب تک پہنچا پھر خانۂ کعبہ پر آ کے بیٹھ گیا ، تمام قریش اس کے سامنے سجدے میں گِر گئے پھر وہ  زمین وآسمان کے درمیان اُڑنے لگا۔ قریش کے ایک خوابوں کی تعبیر بیان کرنے والے نے بتایا : یہ خواب سچا ہے تو


 

 



[1]...خصائص الکبری ، باب : فی لیلۃ مولدہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 83ملتقطاً۔