Book Name:Walidain-e-Mustafa

(1) ایک ہزار د ن تک  نیکیاں

جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ ابنِ عباس  رَضِیَ اللہ عَنْہ  سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نےفرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ([1])

(2) گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، اللہ پاک ہے ، سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ)

فرمانِ مصطفےٰ  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا ، گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([2])

ہفتہ وار اجتماع کے اعلانات۔ ۔ ۔ 28اکتوبر    2021ء

اَلْحَمْدُلِلّٰہ! ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنّت  دامت برکاتہم العالیہ  کی طرف سےکسی رِسالے کا مطالعہ کرنے یا آڈیوسُننے کی ترغیب اِرشادفرمائی جاتی ہے ، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں اس رِسالےکس کس کو عیب بتا سکتے ہیں؟کا اِعلان کیا جائے گا ، تمام عاشقانِ رسول مطالعے کی برکات اورامیرِ اہلسنّت کی دُعائیں لینے کے لیے یہ رسالہ  ضرورحاصل  فرمائیں  ۔


 

 



[1]...مَجْمَعُ  الزَّوائِد ، کِتَابُ الْاَدْعِیَہ ، جلد : 10 ، صفحہ : 254 ، حدیث : 17305۔

[2]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر ، جلد : 19 ، صفحہ : 155 ، حدیث : 4415۔