Book Name:Walidain-e-Mustafa
ملکوت میں خوشیاں ، شبِ جمعہ کی ایک فضیلت اور اس کے علاوہ والدینِ مصطفےٰ کے متعلق کئی اہم اور مفید باتیں سننے کی سَعَادَت بھی حاصل کریں گے اِنْ شَآءَاللہ۔
اللہ کے پیارے آخری نبی ، محمد عربی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دادا جان حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ نے خواب دیکھا : ایک درخت جس کے اوپر کا حصہ آسمان کو چُھو رہا ہے اور ٹہنیاں مشرِق و مغرِب تک پھیلی ہیں ، اس سے ایک نور ظاہِر ہے جس کی روشنی سورج کی روشنی سے ستّر گُنَا زیادہ ہے ، عَرب وعَجم اس کے سامنے سجدے میں ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اس کا نور بڑھتا ہی جا رہا ہے ، قریش کا ایک گروہ اس کی ٹہنیوں سے لٹکا ہوا ہے اور بَعْض قریش اسے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر جیسے ہی قریش اُس درخت کے قریب جاتے ہیں ایک خوب صُورت نوجوان انہیں پیچھے دھکیل دیتا ہے ، حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دادا حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے اس سے زیادہ حَسِین شَخْص کبھی نہیں دیکھا ، نہ اس کی خوشبو سے اچھی خوشبو کبھی سُونگھی ہے ، قریش کے وہ لوگ جو درخت کاٹنا چاہتے ہیں ، یہ نوجوان ان کی پسلیاں توڑ دیتا اور ان کی آنکھیں اندھی کر دیتا ہے۔ آنکھ کھلی تو حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دادا حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ بہت خوف زدہ تھے ، چہرے کا رنگ بھی بدلا ہوا تھا ، اسی کَیْفِیَّت میں سہمے سہمے قریش کے ایک خواب بیان کرنے والے کے پاس پہنچے ، اسے خواب سُنایا تو اس کے بھی رنگ اُڑ گئے ، پھر اس نے بتایا : اگر یہ خواب سچ ہے تو آپ کی اَوْلاد میں ایک شخص مشرِق ومغرِب کا مالِک ہو گا ، لوگ اس کی پیروی کریں گے۔ ([1])