Book Name:Walidain-e-Mustafa

تم سے ایمان و امانت اور امن             تم سے فیضاں ، تم سے عرفاں آمنہ

آمنہ کے تین معنیٰ بالیقیں                 با امانت ، امن و ایماں آمنہ

تم سے اللہ و محمد ہیں عیاں                  نور    و ہُدیٰ    تم   میں   پِنْہاں   آمنہ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

زمانہ جاہلیت میں بھی پردے کا اہتمام

امام جلال الدین سیوطی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ جو صرف نامور مصنف ، بلند پایہ مفسر ، محدث ، فَقیہ ، شاعر ، مؤرّخ اورماہر لغت ہی نہ تھے بلکہ اپنے زمانے کے مجدِّد اور بہت بڑے عاشقِ رسول بھی تھے۔ اس کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کو 75مرتبہ حالتِ بیداری میں پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی۔ اور آپ نے ایک ایسی تفسیر لکھی ہے جس میں دس ہزار سے زائد احادیث نقل کی ہیں اور آپ کی کتب کی تعداد 200 سے زائد ہے اور آپ نے والدینِ مصطفےٰ کے ایمان پر 6 رسائل تصنیف فرمائے ہیں آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت سَیِّدَہ آمنہ رَضِیَ اللہ عَنْہَا پاک دامن ، پردہ دار اور گھر کی چار دیواری میں رہ کر مردوں کے میل جول سے پرہیز کرنے والی خاتون تھیں۔ ([2])

بےپردگی الٹی عقل والوں کا طریقہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو!اسلام سے پہلے کادور میں جب خالی بےپردگی نہیں فحاشی بھی عام تھی ، اسی زمانے کے مُتَعَلِّق اللہ پاک نے ارشاد فرمایا :


 

 



[1]...رسائل نعیمیہ ، دیوان سالِک ، صفحہ : 32بتقدم وتاخر۔

[2]...رسائل امام جلال الدین ، مسالک الحنفا ، المسلک الاول ، صفحہ : 17۔