Book Name:Walidain-e-Mustafa

نہ ہونے کی وجہ سے فضولیات میں اپنے دِن رات گزار رہے تھے ، گُنَاہوں کا بھی سلسلہ تھا ، اور انہیں ٹیبل ٹینس کا بےحد شوق تھا ، شام ہوتے ہی ٹیبل ٹینس کھیلنے میں مَصْرُوف ہو جاتے اور بعض اَوْقات یہ سلسلہ رات گئے تک جارِی رہتا ، ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انہیں اور ان کے ساتھ کھیلنے والوں کو نماز پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ،  اسلامی بھائی انہیں مسلسل نیکی کی دعوت پیش کرتے رہے ، آخر یہ ٹیبل ٹینس کے شوقین ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگے ، الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے آہستہ آہستہ ان کا  دِل نرم ہو گیا ، ان کے سیاہ دِل کی کالَک اُترنے لگی ، انہوں نے اپنے تمام گُنَاہوں سے توبہ کی اور فضولیات کو چھوڑ کر  دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

یہاں سنتیں سیکھنے کو ملیں گی               دِلائے گا خوفِ خُدا مدنی ماحول

تُو آبےنمازی ، ہے دیتا نمازی           خُدا کے کرم سے بَنَا مدنی ماحول

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ایپلی کیشن کا تعارف

کلمہ اور دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!عاشقان ِرسول کی مدنی  تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں سنتوں کا پیغام عام کرنے کیلئے کم و بیش 100 شعبہ جات(Departments) میں مدنی  کام  کررہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کےآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ(I.T Department) نے عاشقانِ رسول کےلیے بہت ساری  موبائل ایپلی  کیشنز (Applications) کا اِجرا کیا ہے۔ بچوں  کی