Book Name:Walidain-e-Mustafa

زمانہ ٔجاہلیت کی کوئی بات مجھ تک نہ پہنچی اورمیں خالص نکاح صحیح سے پیداہوا آدم سے لے کر اپنے والدین تک ، تو میرانفس کریم تم سب سے افضل اورمیرے باپ تم سب کےوالدین  سے بہتر۔ ([1])

والدِ  مصطفےٰ                 جنتی جنتی

مادَرِ مصطفےٰ                 جنتی جنتی

والدینِ مصطفےٰ             جنتی جنتی

اے عاشقانِ رسول !ہم نے سنا کہ والدِ مصطفےٰ حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ قریش میں اوراپنے سب بہن بھائیوں میں نمایاں تھے اور رسولِ مکرم رحمتِ دوعالم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نور جن پُشتوں سے آیا ، وہ سب  اللہ پاک کی ذات پر ایمان رکھنے والے تھے۔ آئیے اب والدۂ ماجدہ  حضرتِ آمنہ رَضِیَ اللہ عَنْہاکا تذکرہ سنتے ہیں کہ  اللہ پاک نے اپنے نبی کے نور کے لئے انہیں کیسے منتخب فرمایا :

یمنی عالِم کی پیشین گوئی

حضورصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دادا حضرت عَبْدُ الْـمُطَّلِب رَضِیَ اللہ عَنْہُ اپنے شہزادے کے لئے فکر مند تھے اور ان کے لئے ایسی عَوْرَت کی تلاش میں تھے جو حُسْنِ صُورت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سیرت وکردار کی مالِک ، حسب ونسب اور عفت وپارسائی میں بھی ممتاز ہو۔ فرماتے ہیں : سردی کا موسم تھا ، ہم تجارتی قافلے کے ساتھ یمن گئے ، وہاں زَبُور شریف پر ایمان رکھنے والے ایک عالِم سے میری ملاقات ہوئی ، اس کے پوچھنے پر میں نے بتایا کہ میں


 

 



[1]...فتاویٰ رضویہ ، جلد : 30 ، صفحہ : 282۔