Book Name:Walidain-e-Mustafa

تربیت کے لیے ایک  بہترین موبائل ایپلی کیشن  بنامکلمہ اور دعاKalma and Dua “ بھی جاری کی ہے جس میں مکمل6 کلمے ، پیاری پیاری دعائیں ، سنتیں اور آداب دل کش انداز میں بیان کیے  گئےہیں۔ یہ ایپلی کیشن اردو اور انگلش زبان میں ہے۔ یہ ایپلی کیشن والدین کے لیے بچوں کواسلامی ماحول دینے میں بہت معاون و مددگار ہے ، لہٰذا اس سے بھرپورفائدہ اُٹھایا جائے ، آجکل عموماً بچے ویڈیو گیمز (Video Games)اورکارٹون وغیرہ دیکھنے میں بہت ساراوقت ضائع کردیتے ہیں ، اس ایپلی کیشن کی برکت سے بچے علمِ دین سیکھیں گے ، دُعائیں یادکریں گے ، سُنّتیں و آداب سیکھیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ

آپ اپنی قیمتی تجاویز اور آراء ایپلی کیشن کی فیڈ بیک  پر دے سکتے ہیں۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ انسٹال کیجئےاور دوسروں کو بھی  انسٹال کرنے کا مشورہ  دیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے خوشبو کی چندسنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں :

                             خوشبو کی سُنّتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!خُوشبو کی سُنتیں اور آداب  کے بارے میں سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے ایک فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : 4 چیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں : نکاح ، مسواک ، حیااورخوشبو لگانا۔ ([1]) *آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبوکا تُحفہ رد نہیں فرماتے تھے۔ ([2])*نمازِ جمعہ کے ليے خوشبو لگانا


 

 



[1]...مشکاۃ المصابیح ، کتاب : الطہارۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 88 ، حدیث : 382۔

[2]... سنتیں اور آداب ، صفحہ : 85