Book Name:Qurani Waqiyat
زائرین ، ملاقاتی لوگ کھانا کھاتے رہیں وہاں برکت رہتی ہے ورنہ خود گھر والے تو ہر گھر میں ہی کھاتے ہیں۔ (مزید فرماتے ہیں : )اُونٹ کی کوہان میں ہڈی نہیں ہوتی چربی ہی ہوتی ہے اسے چُھری بہت ہی جلد کاٹتی ہے اور اس کی تہ تک پہنچ جاتی ہےاس لئے اس سے تشبیہ دی گئی یعنی ایسے گھر میں خیر و برکت بہت جلد پہنچتی ہے۔ ( مراٰۃ المناجیح ، 6 / 67)
صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علی محمد!
جنوری2018 کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ صفحہ4 اور5پر لکھا ہے : ہُدہُد پرندہ ایک موقع پر حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار سے غائب تھا۔ جب واپس آیا تو اُس نے اپنی عدمِ موجودگی کا سبب بیان کیا کہ وہ ملکِ سبا گیا ہوا تھا اور پھر اُس نے وہاں کے لوگوں کے حالات بیان کئے کہ وہ سورج کے پجاری ہیں اور اُن کی ملکہ “ بلقیس “ کے پاس ایک عظیمُ الشان تخت ہے۔ اِس پر حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہُدہُد کی سچائی جانچنے کے لئے اور ملکہ بلقیس کو اپنی اِطاعت قَبول کرنے کے مُتَعَلِّق ایک خط لکھا۔ ملکہ نے وزیروں سے مُشاوَرت کے بعد آپ کو بہت سے تحائف بھیجے تاکہ معلوم ہو کہ آپ بادشاہ ہیں یا اللہ پاک کے نبی۔
حضرت سلیمان علیہ السلام نے اپنی نبوت کی سچائی پر دلیل دکھانے کے لئے ملکہ کا تخت اس کی آمد سے پہلے منگوانے کا ارادہ کیا اور خود ملکہ کی اپنی ذہانت کا امتحان بھی مقصود تھا کہ اپنے تخت کو کچھ تبدیلی کے بعد بھی وہ پہچانتی ہے یا نہیں؟ کیونکہ حضرت