Book Name:Qurani Waqiyat
ڈیپارٹمنٹ نے “ تفسیر صراط الجنان “ کی Application تیار کرلی ہے جو کہ پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے اس ایپ کے ذریعے آپ “ تفسیر صراط الجنان “ کو جب چاہیں اپنے موبائل میں بآسانی پڑھ سکتے ہیں اس ایپ میں آپ کو ملیں گے کئی مفید آپشن :
جیسے۔ ۔ قرآن پاک کو تفسیر کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ *قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ *قرآن پاک کو بغیر ترجمہ و تفسیر کے تلاوت کرسکتے ہیں۔ *قرآن مجید مختلف قاری صاحبان کی آواز میں سن سکتے ہیں۔ * قرآن پاک کی کسی بھی آیت کو سرچ کر سکتے ہیں۔ * کسی بھی آیت کا ترجمہ سرچ کر سکتے ہیں۔ * کسی بھی آیت کی تفسیر سرچ کر سکتے ہیں۔ * کوئ بھی آیت / سورۃ بک مارک کر سکتے ہیں۔ * اور دیگر کئی سہولیات۔ ۔ ۔ ۔ اسے پلے اسٹور سے ابھی ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اللہ پاک کے مبارک کلام کی برکتیں حاصل کیجیے۔
*ثواب کی نیت سے آگے بھیج دیجئے ۔ ۔ ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ رسول!آئیے!تلاوت کرنے کے چند آداب سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2 فرامین مُصْطَفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ملاحظہ کیجئے : (1)فرمايا : قرآن پڑھو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیےشفاعت کرنے والا ہو کر آئےگا۔ (مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرہا ، باب فضل قراءۃ القرآن و سورۃ البقرۃ ، ص 314 ،