Qurani Waqiyat

Book Name:Qurani Waqiyat

کرنے پر دو ہزار(2000)نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور زبانی(بغیر دیکھے)پڑھنے پر ایک ہزار (1000)۔ (کنزالعمال ، کتاب الاذکار ، قسم الاقوال ، الباب فی تلاوۃالقرآن الخ ، رقم : 2301 ، 1 / 260 ملخصاً) *قرآنِ کریم کی تلاوت کے وقت رونا مُسْتَحَب ہے۔ (صراط الجنان ، 5 / 526) * جب بلند آواز سے قرآنِ کریم پڑھا جائے تو تمام حاضرین پر سُننا فرض ہے ، جب کہ وہ لوگ قرآنِ كريم سُننے کی غرض سے حاضر ہوں ورنہ ایک کا سننا کافی ہے اگرچہ باقی لوگ اپنے کام میں مصروف ہوں۔ (صراط الجنان ، 1 / 22)*سب لوگ بلند آواز سے پڑھیں یہ حرام ہے۔ اگر چند لوگ پڑھنے والے ہوں تو حکم ہے کہ آہستہ پڑھیں۔ (صراط الجنان ، 1 / 22) * تین(3) دن سے کم میں قرآن کریم ختم نہ کرے بلکہ کم از کم تین(3)دن یا سات(7) دن یا چالیس (40)دن میں قرآن کریم ختم کرے تاکہ معانی و مطالب کو سمجھ کر تلاوت کرے۔ (عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، ص238)*ترتیل کے ساتھ اطمینان سے اور ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرے۔ (عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، ص238)*تلاوت کے لئے سب سے افضل وَقْت سال بھر میں رَمَضان شریف کے آخری دس(10)ایام اور ذُوالحجہ کے ابتدائی دس (10) دن ہیں۔ (عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، ص 239)

صلّوا علی الحبیب!                                                                                        صلی اللہ ُعلی محمد!

*قوت و رزق کی دُعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کے شیڈول کےمطابق “ قوت و رزق کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰهُمَّ اِنِّي ضَعِيفٌ فَقَوِّنِي ، وَاِنِّي ذَلِيلٌ فَأَعِزَّنِي ، وَاِنِّي فَقِيرٌ فَارْزُقْنِي