Qurani Waqiyat

Book Name:Qurani Waqiyat

نہیں کرتا۔

یادرکھئے!مہمان  نوازی کرنا آدابِ اسلام ، انبیائے کرام  علیہ  الصلوۃ و السلام  اور نیک بندوں کی عادت ہے۔ (شرح نووی ، باب الحث علی اکرام ، ، ، الخ ، 2 / 18)

حدیثوں میں مہمان نوازی کے فضائل بیان ہوئے  ہیں۔ آئیے! اس ضمن میں 3 فرامینِ مصطفے سُنتے  ہیں :

مہمان نوازی کے فضائل

 (1)مہمان اپنا رِزق لے کر آتا ہے اور کھلالنے والےکے گناہ لے کر جاتا ہے۔

( کشف الخفاء ، حرف الضاد المعجمۃ ، 2 / 33 ، حدیث : 1641)

 (2) جو شخص  اللہ پاک اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے ، وہ مہمان کا اکرام کرے ، ایک دن رات اس کا جائزہ ہے (یعنی ایک دن اس کی پوری خاطر داری کرے ، اپنے مقدور بھر اس کے لیے تکلف کا کھانا تیار کرائے) اور ضیافت تین دن ہے (یعنی ایک دن کے بعد جو موجود ہو وہ پیش کرے) اور تین دن کے بعد صدقہ ہے۔ مہمان کے لیے یہ حلال نہیں  کہ اس کے یہاں  ٹھہرا ر ہے کہ اسے حَرَج میں  ڈال دے۔

(بخاری ، کتاب الادب ، باب اکرام الضیف وخدمتہ ایّاہ بنفسہ ، 4 / 136 ، حدیث : 6135)

 (3)جس گھر میں کھانا کھایا جائے اس میں خیرو بَرکَت اس تیزی سے آتی ہےجتنی تیزی سے چُھری اُونٹ کی کوہان تک پہنچتی ہے۔ ( ابن ماجہ ، کتاب الاطعمۃ ، باب : الضیافۃ ، 4 / 51 ، حدیث : 3356)

  حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں : یعنی جس گھر میں مہمان ،