Book Name:Qurani Waqiyat
وہ اپنے کمالات و فضائل کو عطائے خداوندی قرار دیتے تھے اور بزرگانِ دین رحمۃ اللہ ِعلیہم کا معمول تھا کہ کتاب تصنیف فرماتے تو اس میں ہونے والی خطاؤں کو اپنی طرف منسوب کرتے جبکہ غَلَطی اور خطا سے محفوظ رہنے کو اللہ پاک کے فضل کی طرف منسوب کرتے۔ اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم کے عُلوم و اَنوار سے مالا مال فرمائے۔ اٰمین۔
مکتبۃ المدینہ کے اسٹال سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائیے اور وقتاً فوقتاً اس کا مطالعہ کرتے رہئے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ نیک اعمال کے رسالے میں اس کی ترغیب بھی موجود ہے ، چنانچہ
نیک عمل نمبر 12 ہے : کیا آج آپ نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رسالے یا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو کم از کم 12 منٹ پڑھا یا سُنا؟
اللہ کریم ہمیں اس نیک عمل کو اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین
صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علی محمد!
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے چند دلچسپ قرآنی واقعات سُنے۔ اَلحمدلِلّٰہ اسی طرح کے دلچسپ واقعات ہمارے مرشدِ کریم امیرِ اَہلِ سُنَّت دامت برکاتہم العالیہ اپنے مَدَنی مذاکروں میں وقتا فوقتاً بیان فرماتے رہتے ہیں ، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھی ان مَدَنی مذاکروں میں بذریعہ مَدَنی چینل شرکت کرکے اپنے عِلْم میں اضافے کا سامان کریں۔ اَلحمدُلِلّٰہ امیرِ اہلِ سُنَّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس