Qurani Waqiyat

Book Name:Qurani Waqiyat

شِرک نہیں کیونکہ جب مُردہ پرندوں کو اللہ پاک نے پُکارنے کا حکم فرمایا اور ایک جلیْلُ القَدْر پیغمبر نے ان مُردوں کو پُکارا تو ہرگز ہرگزیہ شِرک نہیں ہوسکتاکیونکہ خداوندِکریم کبھی بھی کسی کوشِرک کاحکم نہیں دے گا ، نہ کوئی نبی ہرگزہرگزکبھی شِرک کا کام کرسکتاہے ۔ توجب مَرے ہوئے پرندوں کو پُکارنا شِرک نہیں تو وفات پائے ہوئے خُدا کے ولیوں اورشہیدوں کو پُکارنا کیونکر شِرک ہوسکتا ہے!لہٰذا جو لوگ ولیوں اور شہیدوں کے پُکارنے کو شِرک کہتے ہیں اوریاغوث کا نعرہ لگانے والوں کو مُشْرِک کہتے ہیں اُنہیں تھوڑی دیرسر جُھکاکرسوچنا چاہئے کیا خبر اِس قرآنی واقعے کی روشنی میں اُنہیں ہدایت کا  نُورنظرآجائے اور وہ اَہلِ سُنّت کے طریقے پرصراطِ مستقیمکی شاہراہ پر چل پڑیں۔

(عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، ص58)

تصوُّف کا ایک نکتہ

مزید فرماتے ہیں : حضرت ابراہیم  علیہ السلام   نے جن چار پرندوں کو ذبح کیا ان میں سے ہر پرندہ ایک بُری خصلت میں مشہور ہے مثلاً مور کو اپنی شکل و صورت کی خوب صورتی پر گھمنڈ رہتا ہے ، مُرغ میں کثرتِ شہوت کی بُری خصلت ہے ، گدھ میں لالچ کی بُری عادت ہے جبکہ کبوتر کو اپنی بلند پروازی اور اُونچی اڑان پر غُرور ہوتا ہے۔ ان چار پرندوں کو ذَبْح کرنے سے چاروں خصلتوں کو ذَبْح کرنے کی طرف اشارہ ہے کہ چاروں پرندے ذَبْح کئے گئے تو حضرت ابراہیم  علیہ السلام   کو مُردوں کے زندہ ہونے کا منظر نظر آیا اور ان کے دل میں نورِ اطمینان کی تجلی ہوئی جس کی بدولت انہیں نفسِ