Qurani Waqiyat

Book Name:Qurani Waqiyat

اور اُخْروی مُعامَلات میں ضرورت ہے۔ (تفسیرابن کثیر ، پ14 ، النحل ، تحت الآیۃ : 89 ، 4 / 510)

                             اَلحمدُلِلّٰہ ہمارے آج کے بیان کا موضوع بھی “ قرآنی واقعات “ پر مشتمل ہے جس میں ہم چند دلچسپ قرآنی واقعات سُنیں گے۔ پورا بیان توجہ کے ساتھ سننے کی درخواست ہے۔ آئیے! سب سے پہلے دو ایمان افروز قرآنی واقعات سُنتے ہیں ، چنانچہ

حضرتِ عُزَیْر علیہ  السلام کا واقعہ

                              جب بُخت نصر بادشاہ نے بیتُ المقدِس کو ویران کیا اور بنی اسرائیل کو قتل و غارَت گَری کرکے تباہ کر ڈالا تو ایک مرتبہ حضرت عُزیر   علیہ السلام  کا وہاں سے گزر ہوا ، آپ کے ساتھ ایک برتن کھجور اور ایک پیالہ انگور کا رس تھا ، آپ ایک گدھے پر سُوار تھے ، تمام بستی میں پھرے لیکن کسی شخص کو وہاں نہ پایا ، بستی کی عمارتیں گری ہوئی تھیں ، آپ نے تعجب سے کہا : ’’ اَنّٰى یُحْیٖ هٰذِهِ اللّٰهُ بَعْدَ مَوْتِهَاۚ- ‘‘([1])(ترجمۂ کنز العرفان : اللہپاک انہیں  ان کی موت کے بعد کیسے زندہ کرے گا؟)اس کے بعد آپ نے اپنی سُواری کے جانور کو وہاں باندھ دیا اور خود آرام فرمانے لگے ، اسی حالت میں آپ کی رُوح قَبْض کر لی گئی اور گدھا بھی مرگیا۔

                             یاد رہے!یہ صبح کے وقت کا واقعہ ہے ، اس سے 70 برس بعد اللہپاک نے ایران کے بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ کو غلَبہ دیا اور وہ اپنی فوجیں لے کر بیتُ المقدِس پہنچا ، اس کو پہلے سے بھی بہتر طریقے پر آباد کیا اور بنی اسرائیل میں سے جو لوگ باقی رہ گئے تھے وہ دوبارہ یہاں آکر بیتُ المقدِس اور اس کے گردو نواح میں آباد ہوگئے اور


 

 



[1] پ3 ، البقرۃ : 259۔