Book Name:Qurani Waqiyat
ہوکر ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں مشغول ہوجائیں ۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سےروزانہ کاایک دینی کام’’تفسیر سننے سنانے کا حلقہ‘‘بھی ہے ، “ بعدِ فجر تفسیرِ قرآن کے حلقے “ میں 3آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ قرآن کنزُ الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان ، تفسیر نورُالْعرفان ، یاتفسیرصِراطُ الجنان ، درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات)اور آخر میں شَجْرہ قادِریہ ، رَضَویہ ، ضیائیہ ، عطاریہ بھی پڑھا اور سُناجاتا ہے ، اس کےبعدشجرے کےکچھ نہ کچھ اَوْراد و وظائف اور اِشراق وچاشت کےنوافل پڑھنےکا معمول بھی ہوتا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!تفسیر قرآن کے حلقے کی بَرَکت سے مسجِد میں بیٹھنے کا ثَواب حاصِل ہوتا ہے۔ *بعدِ فجر تفسیر قرآن کے حلقے کی بَرَکت سے تِلاوتِ قُرآن کرنے اور سُنّنے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے۔ *بعدِ فجر تفسیر قرآن کا حلقہ قُرآنِ کریم کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھنے کابہترین ذَرِیْعہ ہے۔ * بعدِ فجر تفسیر قرآن کے حلقے کی بَرَکت سے نیک اعمال پر عمل ہوتا ہے۔ * بعدِ فجر تفسیر قرآن کے حلقے کی بَرَکت سے اِشراق و چاشت کے نوافِل پڑھنے کا موقع مِلتا ہے۔ * بعدِ فجر تفسیر قرآن کے حلقے میں بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کے ذِکْرِ خَیر پر مُشْتَمِل شَجَرَہ شریف پڑھنے سُنّنے کا شَرَف حاصِل ہوتا ہے اور بُزرْگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کا تَذکِرہ کرنا باعثِ رَحمت ہے ، چُنانچہ حضرت سُفْیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : نیک لوگوں کے ذِکر کے وَقْت رحمت اُترتی ہے۔ (حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء ، ۷ / ۳۳۵ ، رقم : ۱۰۷۵۰)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے شعبے آئی ٹی