Book Name:Qurani Waqiyat
عطار قادِرِی دامت برکاتہم العالیہ نے’’عِلْم بے شُمار خزانوں کا مجموعہ ہے ، جن کے حُصُول کا ذریعہ سُوال ہے‘‘کے قَول کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلسِلہ شُروع فرمایا ہے ، جسے دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول میں “ مَدَنی مُذاکرہ “ کہا جاتا ہے۔ عاشِقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عقائد و اَعمال ، فضائل و مَناقِب ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت ، سائنس و طب ، اَخلاقیات و اسلامی معلومات ، معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے موضوعات(Topics)کے بارے میں مختلف سُوالات کرتے ہیں اور امیرِ اَہلِ سُنَّت دامت برکاتہم العالیہ اُنہیں حکمت سے بھرپور اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نَوازتے ہیں۔ اَلحمدُ لِلّٰہ “ شعبہ مَدَنی مذاکرہ “ کے تحت امیرِ اَہلِ سُنَّت دامت برکاتہم العالیہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپورنکات سے معمور اِن مَدَنی مذاکروں کو تحریری رِسالوں اور میموری کارڈز(Memory Cards) کی صورت میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اللہ کریم شعبہ مَدَنی مذاکرہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ آمین
صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علی محمد!
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!قرآنی واقعات کا مطالعہ کرنے اور قرآن شریف کو سمجھ کر پڑھنے اور فکرِ آخرت حاصل کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے ، لہٰذا آپ بھی اس دینی ماحول سے وابستہ