Qurani Waqiyat

Book Name:Qurani Waqiyat

مجموعے کے کئی حصے کر کے ایک ایک حصہ ایک ایک پہاڑ پر رکھ دیا اور سب کے سر اپنے پاس محفوظ رکھے ، پھر ان پرندوں کو آواز دے کر بُلایا۔ آپ کے بُلاتے ہی حکمِ الٰہی سے وہ اَجزا اُڑے اور ہر ہر جانور کے اَجزا علیحدہ علیحدہ ہو کر اپنی ترتیب سے جمع ہوئے اور پرندوں کی شکلیں بن کر اپنے پاؤں سے دوڑتے آپ کی خدمت میں حاضر ہو گئے اور اپنے اپنے سروں سے مِل کر پہلے کی طرح مکمل ہوگئے۔   (تفسیر قرطبی ، پ3البقرۃ ، تحت الآیۃ : 260 ، الجزء : 3 ، 2 / 225تا228ماخوذاً)

اِس واقعے کو پارہ 3 سورۃُ البقرۃ کی آیت نمبر260 میں اللہ پاک نے اس طرح بیان فرمایا ہے :

وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهٖمُ رَبِّ اَرِنِیْ كَیْفَ تُحْیِ الْمَوْتٰىؕ-قَالَ اَوَ لَمْ تُؤْمِنْؕ-قَالَ بَلٰى وَ لٰكِنْ لِّیَطْمَىٕنَّ قَلْبِیْؕ-قَالَ فَخُذْ اَرْبَعَةً مِّنَ الطَّیْرِ فَصُرْهُنَّ اِلَیْكَ ثُمَّ اجْعَلْ عَلٰى كُلِّ جَبَلٍ مِّنْهُنَّ جُزْءًا ثُمَّ ادْعُهُنَّ یَاْتِیْنَكَ سَعْیًاؕ-  

۳ ، البقرۃ : ۲۶۰)

ترجمۂ کنزُالعِرفان : اور جب ابراہیم نے عرض کی : اے میرے رب!تو مجھے دکھادے کہ تو مُردوں کو کس طرح زندہ فرمائے گا؟ اللہ نے فرمایا : کیا تجھے یقین نہیں؟ ابراہیم نے عرض کی : یقین کیوں نہیں مگر یہ (چاہتا ہوں) کہ میرے دل کو قرار آجائے اللہ نے فرمایا : تو پرندوں میں سے کوئی چار پرندے پکڑلو پھر انہیں اپنے ساتھ مانوس کرلو پھر ان سب کا ایک ایک ٹکڑا ہر پہاڑ پر رکھ دو پھر انہیں پکارو تو وہ تمہارے پاس دوڑتے ہوئے چلے آئیں گے۔

دونوں واقعات سے حاصل ہونے والے نکات

علامہ عبدالمصطفٰے اعظمی  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں : ثابت ہوگیا کہ مُردوں کو پُکارنا