Book Name:Qurani Waqiyat
اجزاء دریائی جانوروں اور درندوں کے پیٹ اور پرندوں کے پوٹوں سے جمع فرمائے گا لیکن میں یہ عجیب منظر دیکھنے کی آرزو رکھتا ہوں!حضرت سعید بن جُبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب اللہ پاک نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل بنایا تو حضرت مَلَکُ الْمَوْت علیہ السلام اللہپاک کی اجازت سے آپ کو یہ خوش خبری سنانے آئے۔ آپ نے خوش خبری سُن کر اللہ پاک کی حمد کی اور مَلَکُ الْمَوْت علیہ السلام سے فرمایا : اس خِلَّت یعنی خلیل بنائے جانے کی نشانی کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی : دلیل یہ ہے کہ اللہ پاک آپ کی دعا قبول فرمائے گا اور آپ کے سُوال پر مُردے زندہ کرے گا ، تب آپ نے یہ دعا کی : اے اللہ پاک! مجھے دکھا کہ تو مُردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے؟ اللہپاک نے فرمایا : کیا تمہیں اِس پر یقین نہیں؟حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کی : کیوں نہیں ؟ لیکن میں چاہتا ہوں کہ میرے دل کو قرار آجائے کہ تو نے مجھے اپنا خلیل بنایا ہے ، میری دعا قبول فرمائے گا اور میرے سُوال پر مجھے عطا فرمائے گا۔ (تفسیرخازن ، پ3 ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : 260 ، 1 / 203-204)
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی فرمائش پر حکمِ خداوندی ہوا : تم چار پرندے لے لو اور انہیں اپنے ساتھ خوب مانوس کرلو ، پھر انہیں ذبح کرکے ان کا قیمہ آپس میں ملا کر مختلف پہاڑوں پر رکھ دو اور پھر انہیں آواز دو۔ ان میں ہر ایک اپنی پہلی والی شکل و صورت میں بن کر تمہارے پاس آجائے گا ۔ چنانچہ حضرتِ ابراہیم علیہ السلام نے چار پرندے لیے۔ ایک قول کے مطابق وہ مور ، مُرغ ، کبوتر اور کوّا تھے۔ آپ نے انہیں بحکمِ الٰہی ذَبْح کیا ، ان کے پَر اُکھاڑے اور قیمہ کرکے ان کے اَجزا باہم ملادیئے اور اس