Qurani Waqiyat

Book Name:Qurani Waqiyat

ان کی تعداد بڑھتی رہی۔ اس پورے عرصے میں اللہپاک نے حضرت عُزیر  علیہ السلام  کو دنیا کی آنکھوں سے پوشیدہ رکھا اور کوئی آپ کو نہ دیکھ سکا ، جب آپ کی وفات کو  100سال گزر گئے تو اللہپاک نے آپ کو زندہ کیا ، پہلے آنکھوں میں جان آئی ، ابھی تک تمام جسم میں جان نہ آئی تھی۔ بقیہ جسم آپ کے دیکھتے دیکھتے زندہ کیا گیا۔ یہ واقعہ شام کے وقت غروبِ آفتاب کے قریب ہوا۔ اللہپاک نے  حضرتِ عُزیر    علیہ  السلام  سے فرمایا : تم یہاں کتنے دن ٹھہرے ؟ آپ نے اندازے سے عرض کی : ایک دن یا اس سے کچھ کم وقت۔ آپ کا خیال یہ ہوا کہ یہ اسی دن کی شام ہے جس کی صبح کو سوئے تھے۔ اللہپاک نے فرمایا : تم یہاں 100 سال ٹھہرے ہو۔ اپنے کھانے اور پانی یعنی کھجور اور انگور کے رس کو دیکھوکہ ویسا ہی صحیح سلامت باقی ہے ، اس میں بو تک پیدا نہیں ہوئی اور اپنے گدھے کو دیکھو کہ اس کا کیا حال ہے! چنانچہ آپ نے دیکھا کہ وہ مر چکا ہے ، اس کا بدن گل گیا اور اَعضاء بکھر گئے ہیں ، صرف سفید ہڈیاں چمک رہی تھیں۔ آپ کی آنکھوں کے سامنے اس کے اعضاء جمع ہوئے ، اعضاء اپنی اپنی جگہ پر آئے ، ہڈیوں پر گوشت چڑھا ، گوشت پر کھال آئی ، بال نکلے پھر اس میں روح پھونکی گئی اور وہ اُٹھ کھڑا ہوا اور آواز نکالنے لگا۔ آپ نے اللہپاک کی قدرت کا مُشاہَدہ کیا اور فرمایا : میں خوب جانتا ہوں کہ اللہپاک ہر چیز پر قادِر ہے یعنی یقین تو پہلے ہی تھا ، اب عینُ الیقین حاصِل ہوگیا۔ پھر آپ اپنی اس سُواری پر سُوار ہو کر اپنے محلے میں تشریف لائے ، اس وقْت سرِ اقدس اور داڑھی مبارَک کے بال سفید تھے جبکہ عمر وہی 40 سال کی تھی اور کوئی آپ کو پہچانتا نہ تھا۔ آپ اندازے سے اپنے مکان پر پہنچے ،