Qurani Waqiyat

Book Name:Qurani Waqiyat

ایک کمزور بڑھیا ملی جو نابینا ہوگئی تھی ، وہ آپ کے گھر کی باندی تھی اور اس نے آپ کو دیکھا ہوا تھا۔ آپ نے اس سے پوچھا : یہ عُزیر کا مکان ہے؟اس نے کہا : ہاں۔ لیکن عُزیر کہاں ہے؟انہیں تو غائب ہوئے 100سال گزر گئے۔ یہ کہہ کر وہ خوب روئی۔ آپ نے فرمایا : میں عُزیر ہوں۔ اس نے کہا : سبحاناللہ!یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا : اللہپاکنے مجھے  100 سال موت کی حالت میں رکھ کر پھر زندہ کیا ہے!اس نے کہا : حضرت عُزیر  علیہ السلام  مُسْتَجابُ الدَّعْوات تھے ، جو دعا کرتے قَبول ہوتی تھی ، آپ دعا کیجئے : میری آنکھیں دوبارہ دیکھنا شروع کردیں تاکہ میں اپنی آنکھوں سے آپ کو دیکھوں ، آپ نے دعا فرمائی تو وہ عورت بینا ہوگئی۔ آپ نے اس کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : خدا کے حکم سے اُٹھ۔ یہ فرماتے ہی اس کے معذور پاؤں دُرست ہوگئے۔ اس نے آپ کو دیکھ کر پہچانا اور کہا : میں گواہی دیتی ہوں کہ آپ بے شک حضرتِ عُزیر ( علیہ السلام )ہیں۔ وہ آپ کو بنی اسرائیل کے محلے میں لے گئی ، وہاں ایک محفل میں آپ کے بیٹے موجود تھے جن کی عمر 118 سال کی ہوچکی تھی ، وہیں آپ کے پوتے بھی تھے جو بوڑھے ہوچکے تھے۔ بڑھیا نےمحفل میں پکارا : یہ حضرت عُزیر   علیہ السلام تشریف لائے ہیں!محفل والوں نے اس عورت کو جھٹلایا تو اس نے کہا : مجھے دیکھو ، ان کی دعاسے میری حالت ٹھیک ہوگئی ہے!لوگ اُٹھے اور آپ کے پاس آئے ، آپ کے بیٹے نے کہا : میرے والد صاحب کے کندھوں کے درمیان سیاہ بالوں کا ایک ہلال یعنی چاند تھا ، جسم مبارَک کھول کر دکھایا گیا تو وہ موجود تھا ، نیزاس زما نے میں توریت کا کوئی نسخہ باقی نہ رہا تھا ، کوئی اس کا جاننے والا موجود نہ تھا۔ آپ نے تمام توریت زبانی پڑھ