Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra
واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی یہ علامات سُنی تھیں اس وجہ سے تو حضور (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)سے نکاح کیا۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!بیان کردہ واقعے سے معلوم ہوا! *نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ شادی کے بعد بھی ربِّ کریم کی کثرت سے عبادات کیا کرتے تھے۔ * غارِ حرا کو کئی مرتبہ محبوبِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عبادت گاہ بننے کا شرف نصیب ہوا۔ * حضرت خدیجہ ایسی زوجہ تھیں جو اپنے شوہر یعنی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عبادات کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنتی تھیں۔ * حضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ہر دُکھ سُکھ میں ہمیشہ شریک رہیں۔ * حضرت خدیجہ حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےاور حضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ حضرت خدیجہ سے بڑی محبت فرماتے تھے۔ * آپ حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک اوصاف کو بڑے ہی شاندار انداز میں بیان فرماتی تھیں۔ * حضورِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا حوصلہ بڑھاتیں اور تسلی دیا کرتی تھیں۔ * تَوریت کی بہت بڑی عالِمہ تھیں۔ * حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اِعلان نبوت فرمانے سے پہلے ہی اپنی کمال فراست سے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا نبی ہونا جان لیا تھا۔ *سرکارِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نبی ہونے کی سب سے پہلی خبر آپ کو ہی پہنچی تھی۔ الغرض! کئی خوبیاں آپ کا مقدر بنی ہیں۔