Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

حضرت امام ابنِ ابی حاتم رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے حضرت قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے یہ قول نقل کیا ہے کہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اَزواجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ حُرْمَت (یعنی عزت و اِحترام)میں مؤمنین کی مائیں ہیں اور مؤمنوں پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح ان کی مائیں حرام ہیں۔ ([1])

                             علامہ زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تمام اَزواجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ یعنی جن سے حضورِ انور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے نکاح فرمایا ہے ، چاہے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وصالِ ظاہری سے پہلے ان کا انتقال ہوا ہو یا وصالِ ظاہری کے بعد انہوں نے وفات پائی ہو ، سب کی سب اُمّت کی مائیں ہیں اور ہر اُمّتی کے لیے اس کی حقیقی ماں سے بڑھ کر تعظیم کے لائق ہیں اور ان کا احترام ضروری ہے۔ ([2])اللہ پاک ہمیں ان کا ادب و احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔                  آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ

حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا       کا تذکرہ

سب سے پہلے رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا سے نکاح فرمایا اور جب تک وہ زندہ رہیں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی دوسری عورت سے نکاح نہیں فرمایا۔ ([3])   آج کے بیان میں ہم اَزواجِ مُطَہَّرات میں سے حضرت خدیجۃ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا تعارف ، بلندیِ اسلام کے لئے آپ کی خدمات ، رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ


 

 



[1] تفسیردرمنثور ، پ۲۱ ، الاحزاب ، تحت الآیۃ : ۶ ، ۶ / ۵۶۶

[2]شرح زرقانی ، المقصد الثانی ، الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ الطاہرات… الخ ، ۴ / ۳۵۶

[3]شرح زرقانی ، المقصد الثانی ، الفصل الثالث فی ذکر ازواجہ الطاہرات… الخ ، ۴ / ۳۶۲