Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

(2)ارشاد فرمایا : جس نے ماہِ رَمَضان کاایک روزہ بھی خاموشی اور سکون سے رکھا اس کے لئے جنت میں ایک گھر لال یا قوت یا ہرے زبرجد کا بنایا جائے گا۔ ([1])  (3)ارشاد فرمایا : جس کو روزے نے کھانے یا پینے سے روک دیا کہ جس کی اسے خواہش تھی تو اللہ کریم اسے جنتی پھلوں میں سے کھلائے گا اور جنتی شراب سے سیراب کرے گا۔ ([2])

(4)ارشاد فرمایا : قیامت والے دن روزہ داروں کیلئے سونے کا ایک دستر خوان رکھا جائے گا ، حالانکہ لوگ(حساب کتا ب کے)انتظار میں ہوں گے۔ ([3])

تراویح پچھلے گناہوں کی معافی کا سبب

تراویح کی پابندی کی برکت سے سارے صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں ، چنانچہ

                             حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سےروایت ہے ، رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے  ارشاد  فرمایا :  مَنْ قَامَ رَمَضَانَ اِيْمَانًا وَّ احْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهٖ یعنی جو رَمَضان میں قیام کرے ایمان کی وجہ سے اور  ثوابِ طلب کرنے کے ليے تو اس کے پچھلے سب گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔ ([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہاتھ ملانے کی سُنّتیں اور آداب


 

 



[1] مجمع الزوائد ، کتاب الصوم ، باب فی شہور البرکۃ…الخ ،  ۳ / ۳۴۶ ، حدیث : ۴۷۹۲

[2] شعب الایمان ، باب فی الصیام ، اخبار و حکایات…الخ ، ۳ / ۴۱۰ ، حدیث : ۳۹۱۷

[3] کنز العمال ، کتاب الصوم ، قسم الاقوال ، جزء۸ ،  ۴ / ۲۱۴ ، حدیث : ۲۳۶۴۰

[4] مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب الترغيب في قیام رمضانالخ ، ص۲۹۸ ، حدیث : ۱۷۷۹