Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

(پاک) کے تَوکُّل (بھروسے) پر لڑکی دی جائے وہ نکاح بڑا ہی با برکت ہے اور ایسی شادی خانہ آبادی ہے۔ ([1]) اللہ پاک ہمیں بھی اپنی تقریبات کو شریعت کے مطابق کرنےاور  غیر شرعی رسومات سے پاک رکھنے  کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ماہِ رمضان اپنی رحمتیں برکتیں لٹا رہا ہے ، اس کا فیضان جاری وساری ہے ، آئیے! روزہ رکھنے اور تراویح پڑھنےکے چند فضائل سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، پہلے ماہِ رَمَضان کے روزوں کے فضائل پر مشتمل چار (4) فرامینِ مصطفے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں :

روزہ رکھنے کے فضائل

(1)ارشاد فرمایا : بے شک جنت میں ایک دروازہ ہے جس کو “ رَیَّان “ کہا جاتا ہے  اس سے قیامت کے دن روزہ دار داخل ہوں گے ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہ ہوگا۔ کہا جائے گا : روزے دار کہاں ہیں؟تو یہ لوگ کھڑے ہوں گے ان کے علاوہ کوئی اور اس دروازے سے داخل نہ ہوگا۔ جب یہ داخل ہوجائیں گے تو دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر کوئی اس دروازے سے داخل نہ ہوگا۔ ([2])


 

 



[1] مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۱۱

[2] بخاری ، کتاب الصوم ، باب الریان للصائمین ، ۱ / ۶۲۵ ، حدیث : ۱۸۹۶