Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

ماہنامہ فیضان مدینہ کو کم از کم 12 منٹ پڑھا یا سُنا؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

کثرتِ ذکر

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اُمُّ المؤمنین ، زوجۂ رسولِ کریم حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سب سے پہلی زوجہ ہیں ۔ ایک قول کے مطابق حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر سب سے پہلے آپ نے ہی ایمان لانے کی سعادت حاصل کی۔ آپ کے فضائل و مناقب بے شمار ہیں۔ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو آپ سے بہت محبت تھی حتّٰی کہ جب آپ کا وصال ہوگیا تو کثر ت سے آپ کا ذکر فرماتے ، نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آپ کی سہیلیوں کا اس قدر اِکرام(یعنی ان کی عزت) فرماتے کہ جب کبھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں کوئی چیز حاضر کی جاتی تو اکثر ان کی طرف بھیج دیتے  حتّٰی کہ یہی کثرتِ ذکر اور پیار و محبت اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کے رشک کا باعث بنا ،  چنانچہ

 خود فرماتی ہیں : میں نے رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اَزواجِ پاک میں سے کسی پر اتنی غیرت نہیں کی جتنی حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا پر کی۔ حالانکہ میں نے انہیں دیکھا بھی نہیں تھا لیکن حُضور پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ان کا کثرت سے ذکر فرماتے تھے۔ ([1])

یاد رہے! یہاں غیرت بمعنیٰ رشک ہے۔ یعنی جس طرح نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ


 

 



[1] بخارى ، كتاب مناقب الانصار ، باب تزويج النبى الخ ، ۲ / ۵۶۵ ، حديث : ۳۸۱۸