Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نسب شریف سے مل جاتا ہے۔ *عرب کے سب سے محترم قبیلے قریش سے تعلق رکھتی تھیں۔ *خاتونِ جنت حضرت فاطمۃُ الزہراء رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کی والدۂ ماجِدہ اور نوجوانانِ جنت کے سردار حضرات  حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کی نانی جان ہیں۔ *جنہوں نے اپنی ساری دولت حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں پر قربان کردی اور اپنی تمام عمر حضورِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت کرتے ہوئے گزاری۔ *آپ کے نکاح کی مبارک تقریب رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سفرِ شام سے واپسی کے دو (2) ماہ 25 دن بعد ہوئی۔ *رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سے نکاح  40سال کی عمر میں ہوا جبکہ اس وقت رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عمرِ مبارک  25  سال تھی۔ ([1])*ان کی زندگی میں رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کسی اور سے نکاح نہ فرمایا۔ *تقریباً  25 سال رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شریکِ حیات رہیں۔ *اعلانِ نبوت کے دسویں سال  10 رَمَضانُ المبارَک میں وِصال فرمایا۔ *وصال 65 سال کی عمر میں ہوا۔ *جَنَّتُ الْمَعْلٰی(مکے شریف)میں آرام فرما ہیں۔ *مزید معلومات کے لئےمکتبۃُ المدینہ کی کتاب “ فیضانِ اُمَّہَاتُ الْمُؤمنین “ صفحہ 31 تا 39 اور رسالہ “ فیضانِ خدیجۃُ الکبریٰ “      کا مطالعہ فرمائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ  www.dawateislami.net  سے اِس کتاب اور رسالے کو پڑھا بھی جاسکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کيا جاسکتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ 72نیک اعمال نامی رسالے میں کتاب یا رسالہ پڑھنے کی ترغیب موجود ہے ، چنانچہ نیک عمل نمبر 12 ہے : کیا آج آپ نے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رسالے یا


 

 



[1]طبقات ابن سعد ، رقم : ۴۰۹۶ ، ذکرخدیجہ بنت خولید ، ۸ / ۱۳