Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra
شادی کی خوشی میں گانے بجانے کا گناہ کرنے والے بغور سنیں!حدیثِ پاک میں ہے : دو آوازوں پر دنیا و آخرت میں لعنت ہے : (1)نعمت کے وقت باجا ، (2)مصیبت کے وقت چِلّانا۔ ([1])
غور کیجئے!کون سا “ جوڑا “ آج سُکھی ہے؟کم و بیش ہر جگہ خانہ جنگی ہے ، کہیں ساس بہو میں اَن بَن ہے تو کہیں نند اور بھاوج میں ٹھیک ٹھاک ٹھنی ہوئی ہے۔ بات بات پر “ رُوٹھ مَن “ کا سلسلہ ہے۔ ایک دوسرے پر جادو ٹونے کروانے کے الزامات ہیں ، یہ سب کہیں شادیوں میں غیر شرعی حرکات کا نتیجہ تو نہیں؟کیوں کہ آج کل جس کے یہاں شادی کا سلسلہ ہوتا ہے وہاں اتنے گناہ کئے جاتے ہیں کہ اُن کا شمار نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ان غلط رسوم و رواج سے منہ موڑ کر سُنَّت کے مُطابق سادگی سے شادی کو خانہ آبادی کا ذریعہ بنائیں کہ اسی میں بھلائی بھی ہے اور برکت بھی جیساکہ
اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا سے روایت ہے ، نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : بڑی برکت والا نکاح وہ ہے جس میں بوجھ کم ہو ۔ ([2])
حضرت علامہ مولانا مُفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں : یعنی جس نکاح میں فریقین کا خرچ کم کرایا جائے ، مہر بھی معمولی ہو ، جہیز بھاری نہ ہو ، کوئی جانب مقروض نہ ہوجائے ، کسی طرف سے کوئی سخت شرط نہ ہو ، اللہ