Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے آپ کی محبت و وفاداری کی جھلکیاں ، رسولِ پاکصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ان سے محبت کا ذکر ، آپ کے مبارک اوصاف ، دیگر نکات وغیرہ سے متعلق سُنیں گے۔ اے کاش!ہمیں سارا بیان  اچھی  اچھی نیتوں کے ساتھ سننا نصیب ہوجائے۔                        آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

غم گُسار بیوی

اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا    فرماتی ہیں : نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ پر وحی کا آغاز اچھے خوابوں سے ہوا ، آپ جو خواب دیکھتے وہ صبح کی روشنی کی طرح ظاہر ہو جاتا ، پھر آپ اکیلا رہنے کو پسند فرمانے لگے ، غارِ حرا میں  جانے لگے ، مقدَّس گھر کی طرف لوٹنے سے پہلے وہاں  کئی کئی راتیں  ٹھہر کر عبادت کرتے اور(ا تنا عرصہ وہاں  رہنے کے لئے) کھانے پینے کی چیزیں ساتھ لے جاتے ، پھر اُمُّ الْمُؤمِنِین حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا  کی طرف لوٹتے اور وہ اسی طرح کھانے کا بندو بست کر دیا کرتیں یہاں  تک کہ آپ کے پاس حق آگیا جب کہ آپ غارِ حرا میں  تھے یعنی فرشتے نے آپ  کی بارگاہ میں حاضر ہو کر کہا : پڑھئے!نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : میں  نے کہا : مَا أَنَا بِقَارِئٍ میں  پڑھنے والا نہیں  ہوں!اس نے مجھے پکڑ کر بڑے زور سے دبایا ، پھر چھوڑتے ہوئے کہا : پڑھئے!میں نےکہا : مَا أَنَا بِقَارِئٍ میں  پڑھنے والا نہیں ہوں!اس نے مجھے پکڑ کر دوبارہ بڑے زور سے دبایا ، پھر چھوڑ دیا اور کہا : پڑھئے! میں  نے کہا : مَا أَنَا بِقَارِئٍ میں  پڑھنے والا نہیں  ہوں! اس نے مجھے پکڑا اور پھر دبایا ، پھر