Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 22اپریل2021ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
ہاتھ ملانے کی بقیہ سنتیں اور آداب
*ہاتھ ملاتے وقت درودشریف پڑھ کرہوسکےتویہ دعابھی پڑھ لیجئے : یَغفِرُ اللہُ لَنَاوَ لَکُم(یعنیاللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے)*دو مسلمان ہاتھ ملانےکے دَوران جودعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلےدونوں کی مغفرت ہو جائےگی۔ (مُسنَداحمد ، ۴ / ۲۸۶ ، حدیث : ۱۲۴۵۴)*آپس میں ہاتھ ملانے سےدُشمنی دُور ہوتی ہے۔ *فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جومسلمان اپنے بھائی سےدونوں ہاتھ ملائےاورکسی کےدل میں دوسرےسے دشمنی نہ ہوتو ہاتھ جدا ہونے سے پہلےاللہپاک دونوں کےپچھلےگناہوں کو بخش دےگا۔ جو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف محبت بھری نظر سےدیکھےاور اُس کے دل یا سینے میں دشمنی نہ ہو تو نگاہ لوٹنے سے پہلےدونوں کےپچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (کَنْزُ الْعُمّال ، ۹ / ۵۷)*جتنی بار ملاقات ہوہربارہاتھ ملا سکتے ہیں*دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دوہاتھ سےکرناسنّت ہے* بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں*ہاتھ ملانے کےبعدخوداپنا ہی ہاتھ چُوم لینا مکروہ ہے۔ (بہارِ شریعت حصّہ ۱۶ ص۱۱۵ مُلَخَّصاً) ہاں اگر کسی بُزُرگ سے ہاتھ ملانے کے