Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Book Name:Seerat e Bibi Khadija tul Kubra

Muslim's Funeral “ کے نام سے سرچ کر کے انسٹال کر  سکتے ہیں۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہا ایک  عظیم خاتون تھیں جو ہر لحاظ سے کامل واکمل تھیں مثلاً*خاندان*شرافت* اخلاق*کردار*مال و دولت اور لوگوں کے ساتھ خیر خواہی میں وہ اپنے دور کی بے مثال شخصیت تھیں۔ آیئے!اب حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہا    کا حضور پاک صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ نکاح کا واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ  نِکاح کا سبب

رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ  عَنۡہَا کے نکاح کا ایک سبب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سفرِ شام تھا کہ جب حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہُ  عَنۡہَا نے اپنے غلام مَیْسَرَہ کی زبانی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی  پیغمبرانہ صفات سُنیں اور خود بھی فرشتوں کو آپ پر سایہ کئے دیکھا تو یہ باتیں آپ كے ساتھ نِکاح کرنے میں رغبت کا باعث بنیں۔ یہ بھی مَروِی ہے : خواتینِ قریش کی ایک عید ہوا کرتی تھی ، جس میں وہ بَیْتُ اللہ شریف میں جمع ہوا کرتیں۔ ایک دن اسی سلسلے میں وہ یہاں جمع تھیں کہ ملکِ شام کا ایک شخص آیا اور انہیں پکار کر کہا : اے گروہِ قریش کی عورتو! عنقریب تم میں ایک نبی ظاہِر ہو گا جسے “ احمد “ کہا جائے گا : تم میں سے جو عورت بھی ان کی زوجہ بننے کا شرف حاصل کر سکتی ہو وہ ایسا ضرور کرے۔ یہ سُن کر عورتوں نے اسے پتھر اور کنکر مارے ، بہت بُرا بھلا کہا اور نہایت سخت کلامی کی لیکن حضرت