Tarbiyat e Aulad

Book Name:Tarbiyat e Aulad

ہوجاتی ہیں کہ بڑے ہونے کے بعد ان سے بچنا مشکل ہوجاتا ہے ، بالخصوص چغلی اور غیبت تو وہ چیزیں ہیں جو  بھائی کو بہنوں سے ، بہنوں کوبھائیوں سے اور اولاد کو والدین تک سے جدا کر دیتی ہیں ، ان کی وجہ سے خاندان ٹوٹ جاتے ہیں یہاں تک کہ لڑائی جھگڑے تک نوبت پہنچ جاتی ہے ، لہٰذاہمیں چاہئےکہ خود بھی غیبت وچغلی سے بچیں اور اپنے بچوں کوبھی ان  سے بچنےکی ترغیب دلائیں۔ آئیے! ترغیب کے لئے غیبت وچغلی کے متعلق 3فرامینِ مصطفےٰ سنتے ہیں :

1۔   غیبت ، چُغل خوری اور بے گناہ لوگوں کےعیب تلاش کرنے والوں کو اللہ پاک (قِیامت کے دن) کُتّوں کی شکل میں اُٹھائےگا۔ ([1])

2۔   غيبت اورچغلی ايمان کو اس طرح کاٹ دیتی ہيں جس طرح چرواہا درخت کو کاٹ ديتاہے۔ ([2])

3۔   چغل خورجنت میں نہیں جائےگا۔ ([3])

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!قیامت کی ہولناکیوں سےبچنےاور جنت کی اعلیٰ نعمتیں پانےکےلئے خود کو او ر اپنے بچوں کو غیبت وچغلی کے ساتھ ساتھ دیگر گناہوں  بھرے کاموں سے بچائیے ، اپنے بچوں کو جھوٹ ، گالم گلوچ ، مسلمان کو دھوکا دینے سے بچنے اورنماز پڑھنےکی ترغیب دلائیے۔ انہیں سنتوں  پرعمل کرنے  اوربڑوں کاادب و احترام کاسلیقہ  سکھائیے ، قرآنِ کریم کی تلاوت کا عادی بنائیے اور


 

 



[1]    الترغیب والترھیب ، كتاب الادب ، الترهيب من النميمة ، ۳ / ۳۲۵ ، حدیث : ۱۰

[2]    الترغیب والترهیب ، كتاب الادب ، الترهيب من الغيبة … الخ ، ۳ / ۳۳۲ ، حدیث : ۲۸

[3]    بخاری ، كتاب الادب ، باب ما یکرہ من النميمة ، ۴ / ۱۱۵ ، حدیث : ۶۰۵۶